ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی امتحانات ختم : ضلع اُترکنڑا میں 1433طلبا غیر حاضر

ایس ایس ایل سی امتحانات ختم : ضلع اُترکنڑا میں 1433طلبا غیر حاضر

Thu, 13 Apr 2017 21:35:52    S.O. News Service

کاروار:13/اپریل(ایس اؤنیوز)30مارچ سے شروع ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات ضلع اُترکنڑا میں مکمل شفافیت اور پرسکون ماحول میں کسی بھی نقل نویسی جیسے واقعات کے بغیر 12اپریل کو اختتام پذیر ہوئے۔ کاروار تعلیمی ضلع میں 6مضامین کے امتحانات میں کل 1433طلبا غیر حاضر رہے ۔ گذشتہ 15-20دنوں سے امتحانی بخار میں تپ رہے طلبا  اب اطمینا ن کی سانس لے رہے ہیں اور ابتفریح وغیرہ کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیمات عامہ کی طرف سے امتحانات میں نقل نویسی کو روکنے کے لئے سخت انتظامات کئے جانے کے علاوہ اسی طرح طلبا کو بہتر اور پرسکون ماحول میں پرچے لکھنے کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ کاروار تعلیمی ضلع میں اس مرتبہ کل 10،545طلبا  نے امتحانات کے لئے اپنا نام رجسٹرڈ کیا تھا، غیر حاضری کی شرح دیکھیں تو فی مضمون 220سے 250طلبا غیر حاضر رہے۔ پہلے دن ہوئے فرسٹ لنگویج پرچے کے لئےرجسٹرڈ 10،282طلبا میں سے 227طلبا امتحانات میں شریک نہیں ہوئے ، اسی طرح 3اپریل کو ہوئے ریاضی کےامتحان کے لئے 10،543طلبا کے نام رجسٹرڈ تھے،  تو 256طلبا نے امتحان نہیں لکھا۔ 5اپریل کو سکینڈ لنگویج کے امتحان میں رجسٹرڈ کردہ 10،392میں سے 10،151طلبا امتحان میں شریک ہوئے اور 241طلبا غیر حاضر رہے۔ 7اپریل کوہوئے سائنس کے پرچے میں 245 اور اسی طرح 10اپریل کو ہوئے تھرڈ لنگویج میں 228طلبا غیر حاضررہے، اپریل 12کو منعقد ہوئے سوشیل سائنس پرچے کے امتحان کے ساتھ ہی ایس ایس ایل سی کے امتحانات ختم ہوگئے ، آخری دن 236طلبا غیر حاضر رہے۔


Share: